نئے اسمارٹ فون نوکیا 2کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا

کراچی (کامرس رپورٹر)ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے Nokia 2 متعارف کرادیا ہے۔ نوکیا فونز پہلے ہی اپنی بہترین بیٹری ٹائمنگ کے لیے مشہور ہیں اور نئے اسمارٹ فون Nokia 2 ایک نیا معیار متعارف کراتے ہیں۔ دو دن تک چلنے والی پائیدار بیٹری کے ساتھ دیر تک چلتا ہے جبکہ دیگر اسمارٹ فونز کو ریچارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹر ی لائف کے باوجود اس کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔کیوال کام، اسناپ ڈریگن موبائل پلیٹ  فارم کے ساتھ 5 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے پیور، سیکیور اورجدید ترین اینڈرائیڈ تجربہ کے ساتھ آپ روزمرہ کی زندگی میں بھروسہ کر سکتے ہیں۔اس فون کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر، یوہوسرویکاس کا کہنا ہے،’’آج کل لوگ اپنے فون پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں اور جب باہر جاتے ہیں تو لاشعوری طور پر بیٹری لائف کی راشننگ کرتے ہیں تاکہ وہ تمام دن چل سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کم کردیں اس لیے ہم نے ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جو اتنی دیر تک چلتا ہے جب دوسرے موبائل فونز کودوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔نوکیا کے ساتھ ہم اینڈرائیڈ کے منفرد تجربہ کو دوہرانا چاہتے تھے جو ہم اب دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ پیش کررہے ہیںاور جس کی مداحوں کی بڑی تعد اداپنے نوکیا فون سے توقع رکھتی تھی۔



ای پیپر دی نیشن