ربیع الاول کا مہینہ بھی اٹک کی عوام کیلئے رحمت کا خزینہ ثابت ہو گا

اٹک (نا مہ نگار ) ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے بسلسلہ عید میلاد النبی ؐ کے حوا لے سے امن کمیٹی وسیرت کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی جس میں ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام و اکابرین نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااس موقع پر چیئر مین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیا نوالہ، ڈی ایس پی حفیظ احمد او لکھ ، ضلعی صدر سیر ت کمیٹی را شد الرحمن خان، نگران اعلیٰ سیر ت کمیٹی اٹک حا جی محمد الیاس، صدر حا جی محمد الماس ، صاحبزادہ پیر سعاد ت علی شاہ چورہ شریف ، مو لانا محمود الحسن تو حیدی ، مو لانا شیر زمان ، سید امیر زمان حقا نی، عطاء المصطفیٰ جمیل پنڈ ی گھیب اور دیگر مو جود تھے شر کا ء نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ہونے والی محافل اور جلوس کے اختتام کو بروقت یقینی بنایا جائے گا ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ؐ جس طرح تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کے آئے ہیں اسی طرح ربیع الاول کا مہینہ بھی اٹک کی عوام کیلئے رحمت کا خزینہ ثابت ہو گاجلوس کے روٹس کیلئے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کیئے جائینگے اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گاگاڑیوں کے پارکنگ کیلئے جلوس سے مناسب فاصلے پر انتظامات کیئے جائینگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن