ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری نے ٹیکسلابارکے وکلاء ممبران کے کرداراورخدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ باراوربینچ کے مابین بہترتعلقات کارکیلیئے ٹیکسلابارکی خدمات سرفہرست ہیں،انہوںنے کہاکہ ہم بھی وکلاء کی عزت نفس کی بحالی کیلئے پرخلوص جذبوںپرعمل پیراہیں، انہوںنے کہاکہ سسٹم کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ بینچ اور بار کے مابین تعلقات آئیڈیل ہوں،تاکہ عام آدمی تک انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے،جعلی وکلاء کی حوصلہ شکنی اور سیکروٹنی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،وکلاء کے لائنسز کے اجراء سے قبل تصدیق کے عمل کو انتہائی مربوط بنا دیا گیا ہے،سب سے بڑا مسلہ وکلاء کے ناموںکا ووٹرلسٹوںسے غائب ہوجانیکا تھا،جس کے تحفظ کیلیئے ہم نے خصوصی انتظامات کرلیئے ہیں،پنجاب کی 128 باروں میں ماہ دسمبر تک وکلاء کی حتمی لسٹیں پہنچ جائیں گی،ان خیالات کا اظہارانھوں نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا،اس اجتماع سے ھائی کورٹ بارکے صدر ظفرمغل، ٹیکسلابارکے صدرمیرناصربلال ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری سیدذیشان مہدی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں سید عظمت علی بخاری نے جوڈیشل کمپلیکس ٹیکسلا میں وکلاء کے تعمیر ہونے والے نئے چیمبرز اورٹیکسلابارکے بالائی منزل کے نئے ھال اورالیکٹرانک لائبریری کابھی افتتاح کیا،چیئرمین عظمت بخاری کی آمد پر ٹیکسلابارکے وکلاء کی بڑی تعدادجن میںعہدیداران میرناصربلال ایڈوکیٹ، سیدذیشان مہدی ایڈوکیٹ اورسیدوقاص علی نقوی ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں،نے پرجوش استقبال کیا، چیئرمین عظمت بخاری نے ٹیکسلابارکی خواتین وکلاء کیلئے پچا س ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
باراوربینچ کے مابین تعلقات کیلئے ٹیکسلابارکی خدمات سرفہرست ہیں
Nov 23, 2017