ملتان ( شوبز دیسک ) امریکی جریدے فوربز نے ہر سال کی طرح رواں برس 2017ء کی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکاراؤں کی فہرست کے بعد اب سب سے زیادہ کمانے والی ماڈلز کی فہرست بھی جاری کر دی۔ اس فہرست میں امریکا سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈل جینر سر فہرست رہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اعزاز 2002 سے برازیل سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ ماڈل جیزیل بنڈچن کے نام رہا جن کی جگہ اب 22 سالہ کینڈل نے لی۔ان ماڈلز نے یہ کمائی صرف ریمپ پر واک کرنے سے نہیں بلکہ مختلف ڈیزائنرز کے ساتھ معاہدے، فوٹو شوٹس، اشتہارات اور پروڈکٹس کی تشہیر وغیرہ سے کمائے۔
کینڈل جینر دنیا کی مہنگی ترین ماڈل
Nov 23, 2017