سعودی عرب پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ شہری محتاط رہیں، امریکاکی وارننگ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر دہشت گرد اور میزائل حملوں کا خطرہ ہے اس لیے ہمارے شہری وہاں محتاط رہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے بیا ن میں اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی عرب کے کئی شہروں پر دہشت گردوں کے حملے کے خطرات ہیں اس لیے امریکی شہری سفر کے حوالے سے احتیاط کریں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی وارننگ میں آگاہ کیا ہے کہ ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شہری سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ حملے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن