نیویارک(این این آئی)انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کی خاتون مستغیث فاتو بن سودا نے اجازت طلب کی ہے کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش کی جائے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بن سودہ نے عدالت سے درخواست کی کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں اور خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹوں پر جنسی زیادتی کے الزامات ہیں۔ اس درخواست میں طالبان عسکریت پسندوں کے حوالے سے تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے کیونکہ اْن پر بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم کے علاوہ جنگی جرائم کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکا انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کا رکن ملک نہیں ہے۔