جدید روسی ساختہ آلات افغان طالبان کے ہاتھ لگنے کا انکشاف

Nov 23, 2017

کابل(این این آئی)روسی ساختہ جدید آلات طالبان کے ہاتھ لگنے کا انکشاف ہوا ہے ،ادھردوسری جانب کابل میں روس کے سفارت خانے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کبھی کوئی جدید اسلحہ طالبان کو فراہم نہیں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ فرح میں افغان فورسز کے ہاتھوں لگنے والے ان روسی ساختہ آلات کی تفصیلات بتاتے ہوئے افغان پارلیمنٹ کے ممبرمیر وائس افغان نے بتایا کہ ان میں رات کے اندھیرے میں استعمال ہونے والی جدید عینکیں، دوربین ، جدید رائفل اور بناکولر زشامل ہیں۔

مزیدخبریں