پنجاب کے عدالتی نظام میں بتدریج بہتری لا رہے ہیں: جسٹس منصور علی شاہ

Nov 23, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ نیت صاف اور جذبے صادق ہوں تو نظام عدل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ۔پنجاب میں عدلیہ کو جدید ٹیکنالوجی اور تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دُنیا بھر کے کامیاب جوڈیشل سسٹمز سے استفادہ کرکے پنجاب کے عدالتی نظام کو نقائص سے پاک کررہے ہیں تاکہ عدالتوں میںزیر التوا مقدمات تیزی سے نمٹائے جا سکیں یہ بات انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر بر طانوی عدالتوں کے دورے اور پاکستانی کمیونٹی کی طر ف سے پاکستانی ججز کے وفد کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر کہی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ عدل وانصاف کا بول بالا کرنے کے لیے پنجاب کے عدالتی نظام میں بتدریج بہتری لارہے ہیں جس کیلئے آٹومیشن کے ساتھ ساتھ ورکشاپس کے انعقاد اور عدالتی عملے کا تربیتی عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران یہاں کے عدالتی نظام کی خصوصیات اور افادیت سے استفادہ کرکے کامیاب نتائج حاصل کریں گے اس موقع پر برطانیہ کے کرائون رائل کورٹس کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ میں متعارف کرائے گئے کیس مینجمنٹ سسٹم اور اس نوعیت کے دیگر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے عدالتی طریقہ کار میں بہتری اور تیزی آئے گی۔

مزیدخبریں