لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کینٹ کچہری میں پنجاب پولیس انوکھا انداز اپناتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کے لئے ہتھکڑیوں میں جکڑے ملزموں کو اکیلے چھوڑ کر خود غائب ہو گئے۔ شراب فروشی میں ملوث چار ملزم 2 گھنٹے تک بغیر پولیس اہلکار کے اپنی پیشی کا انتظار کرتے رہے۔کینٹ کچہری میں ملزموں کی اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کی فوٹیج بھی میڈیا نمائندوں نے بنائی جس پر دیگر تھانہ ڈیفنس اے کے پولیس اہلکاروں کی میڈیا نمائندوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس اہلکار ملزمان کو ڈیفنس اے تھانے سے کینٹ کچہری لائے اور خود غائب ہو گئے‘ ہھتکڑیوں میں جکڑے ملزمان کمرہ عدالت سے باہر پیشی کے لئے گھنٹوں پولیس اہلکار کی راہ تکتے رہے۔
پیشی کا انوکھا انداز‘ ہتھکڑیوں میں جکڑے 4 ملزم عدالت کے باہر چھوڑ کر پولیس غائب
Nov 23, 2017