ملتان ( نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی سٹاف نے ڈاکٹر مقرب اکبرریذیڈنٹ آفیسر کی ہدایت پر خلیل کھور سکیورٹی آفیسر کی نگرانی میں آمنہ ہال کے نزدیک ناکہ بندی کرکے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔موٹرسائیکل سواروں کو چیک کیا ایک نجی یونیورسٹی آئی ایس پی کے آوٹ سائیڈرز طلبہ محمد شعیب، سنی گل،مجاہد عباس،شہزاد اختر،محمد حفیظ،اسامہ حیدر،عطا سلیمان ظفر کو یونیورسٹی کے اندر سے شارٹ کٹ کرتے ہوئے پکڑ کرواپس بھجوایا ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو ایک لیٹر بھی لکھا جارہا ہے کہ جامعہ زکریا میں ان کے طلبہ بلاوجہ نہ ا?ئیں۔اس کے علاوہ آئوٹ سائیڈر عابد یاسین، عبدالرحمن، علی بشیر،محمد منیر،محمد اذان،الطاف حسین وغیرہ کو یونیورسٹی کے اندر سے پکڑ کر باہر نکال دیا۔علاوہ ازیں موٹرسائیکل اور رکشہ جات پر کم سن ڈرائیوروں کے والدین کو بھی بلا کر ہدایت کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکل رکشے وغیرہ یونیورسٹی میں لے کر نہ آئیں۔سکیورٹی آفیسر خلیل کھور کا کہنا ہے کہ آئوٹ سائیڈرز کیلئے زیروٹالرنس کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔اب یونیورسٹی میںاور بالخصوص گرلز ہاسٹلز روڈ پر آئوٹ سائیڈروں کو ہر گز نہیں آنے دیا جائے گا اور کالے شیشے،اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈڈیک وغیرہ چلا کر گرلز ہاسٹل کے سامنے پھرنے والے رکشوں اور کاروں کو پکڑ کر کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
زکریا یونیورسٹی میں ناکہ بندی، گاڑیوں کی تلاشی، نجی جامعہ کے آؤٹ سائیڈر طلباء کو پکڑ کر واپس بھجوادیا
Nov 23, 2017