ملتان (کرائم رپورٹر) جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبرایک ملتان نے تیزاب سے جھلسا کرقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کو شک کافائدہ دے کربری کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ جلہ ارائیں کے مطابق 12 اگست کو ساجد علی نے مقدمہ درج کرایاکہ رشتہ کے تنازعہ پر ملزموں ریاض حسین ،محمداسلم،محمدعاطف اورمحمدیعقوب نے اس کے بھائی اخترحسین کوپکڑکراس پر تیزاب انڈیل دیاجس سے وہ جھلس گیااورزخموں کی تاب نہیں لاکرچل بساہے۔فاضل عدالت میں ملزموں کے مطابق واقعہ کاکوئی عینی شاہدنہیں ہے اورانھیں پرانی دشمنی کی بنیادپر ملوث کیا گیاہے اس لئے بری کرنے کاحکم دیاجائے۔
شک کا فائدہ، تیزاب کیس کے چار ملزموں کو بری کرنے کا حکم`
Nov 23, 2017