2ائر لائنز ورلڈ ٹریڈ سنٹر کےمالک کو 95.1ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرینگی

Nov 23, 2017

نیویارک (اے ایف پی) امریکن ائر لائنز اور یونائیٹڈ ائر لائنز ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے مالک لیری سلور سٹین کو 95.1 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرینگی اور اس حوالے سے معاملہ طے ہو گیا ہے یہ رقم انشورنس کمپنی ادا کریگی۔ یاد رہے لیری اس سے قبل اپنی انشورنس کمپنی سے 4.55ارب ڈالر لے چکا ہے۔ لیری کا کہناہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے جہاز اغوا کر کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرائے گئے لیری نے ائرلائنز اور ائرپورٹ سکیورٹی کمپنی سے 12.3ارب ڈالر ہرجانہ طلب کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق لیری نے 9/11حملوں سے 6ہفتے قبل ورلڈ ٹریڈ سنٹر 99سالہ لیز پر لیا تھا۔

مزیدخبریں