چاغی/کوئٹہ (این این آئی) بلوچستا ن کے ضلع چاغی سے متصل افغان علاقے میں امریکی افواج کی شدید بمباری، دھماکوں کی شدت سے بلوچستان کا علاقہ برابچہ لرز اٹھا، علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گزشتہ دو دنوں سے چاغی میں پاک افغان بارڈر پر افغانستان کے علاقے میں 3 کلومیٹر اندر شدید بمباری کی گئی۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ بمباری طالبا ن کے ممکنہ ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔ شعلے اور آوازیں پا کستان حدود میں بھی دکھائی اور سنائی دیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔
بمباری
افغان علاقے میں امریکی بمباری دھماکے‘ بلوچستان کا علاقہ برابچہ لرز اٹھا، شہری خوفزدہ
Nov 23, 2017