کراچی: ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

Nov 23, 2017

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کراچی میں نئے ٹیکس دہندگان کی تلاش اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کویقینی بنانے کی غرض سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیموں کو انکم ٹیکس آرڈیننس2001، سیلز ٹیکس ایکٹ1990 اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005 کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں، ٹیکس دائرے کو بڑھانے کی غرض سے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ذرائع کاکہناہے کہ کراچی کے بعد ایسی ہی ٹیمیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد میں بھی تشکیل دی جائیں گی،ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد میں نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنے کی حکمت عملی مرتب کی ہے۔
ٹیمیں تشکیل

مزیدخبریں