نواز شریف کو بچانے کیلئے اداروں پر حملے نا قابل برداشت ہیں: مخدوم احمد محمود

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن سے بچانے کے لئے اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی پیپلز پارٹی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے مگر حکمرانوں کے ارادے اچھے نہیں۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں عبدالقادر شاہین، سلیم مغل و دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر ٹیکسوں اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتخابات کا التوا قبول نہیں کیا جائے گا۔ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اصل قوانین کے بحال خوش آئند ہے۔ تاہم ترامیم کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکومتی وعدہ ابھی پورا نہیں ہوا۔ دریں اثناءمخدوم سید احمد محمود سے ان کی رہائش گاہ پر خواجہ محمد یار فریدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی اختیار خان شریف تحصیل خان پور ضلع یار خان نے ملاقات کی۔

aa

ای پیپر دی نیشن