لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفاروپڑی اورپنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد رپڑی نے کہا کہ حکمران غیر ملکی آقا¶ں کو خوش کرنے کے لئے قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے،حکومت کی جانب سے مدارس کا ڈیٹا ازسرنومرتب کرنے کے فیصلے پر اپنے شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مختلف حیلوں بہانوں سے مدارس کے طلبا اور اساتذہ اکرام کو تنگ کرنا درست اقدام نہیں۔
ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیل کے ذمہ داروں کو سزا دلوا کر دم لیں گے: عبدالغفار روپڑی
Nov 23, 2017