جنرل ہسپتال گردے کی پتھری کے جدید علاج کا پہلا مرکز بن گیا

Nov 23, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) جنرل ہسپتال سرکاری شعبے میں گردے کی پتھری کے جدیدطریقہ علاج کاپہلا مرکز بن گیا ،جس کے تحت جسم پر کسی بھی قسم کا کٹ لگائے بغیر مریض کے گردے سے پتھری کو نکالنا ممکن ہوگیا ہے اور اس طریقے کے تحت گزشتہ روز ایل جی ایچ میں تین مریضوں کا کامیاب علاج مکمل کرلیاگیا ہے۔ اِن خیالات کااظہار پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے جنرل ہسپتال میں ”سپائن۔۔ پی سی این ایل“ کے جدید طریقہ علاج پر منعقدہ دو روزہ لائیوورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہیڈ آف یورالوجی ڈیپارٹمنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرمحمدنذیر کی کاوشوں کو سراہا جن کے باعث کسی بھی سرکاری ہسپتال میں پہلی مرتبہ اس طریقہ علاج پرعمل درآمد ممکن ہوا ہے۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کو جدید طریقہ علاج اور میڈیکل کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو اپنانا چاہئے۔

تاکہ مریض اس سے استفادہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق اورآگے بڑھنے کی کاوشوں کے ثمرات ہیں کہ آج جنرل ہسپتال میں اس طرح کے جدید رحجانات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس اَمر پر خوشی کا اظہارکیا کہ اَب گردے کے مریضوں کو جدید طریقے سے علاج معالجے کی سہولتیں حاصل ہونگی۔

مزیدخبریں