ق لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل گرلز سکول‘ گلبرگIIIجونےئر سےکشن کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ باگڑےاں گاﺅں کی طالبات اور اساتذہ¿ کرام نے اےوانِ قائداعظم، جوہر ٹاﺅن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مزنگ اڈا‘ گورنمنٹ ہائر سےکنڈری سکول‘ مزنگ اڈہ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ غازی آباد‘ گورنمنٹ پاک ےونائےٹڈ بوائز پرائمری سکول‘ اتحاد کالونی‘ موہنی روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شےش محل روڈ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد493تھی۔
پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
Nov 23, 2017