حکومت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطالبات تسلیم کرے: لیاقت بلوچ

Nov 23, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تحریک لبیک پاکستا ن کے مطالبات تسلیم کرے یا مذاکراتی وفد کو مکمل بااختیار بنائے ۔ وزیر قانون معافی مانگ رہے ہیں ، غلطی تسلیم کر رہے ہیں تو پورے ملک میں اطمینان اور سکون پیدا کرنے کے لیے وزیراعظم وزیر قانون سے استعفیٰ لیں۔ میاں مقصود احمدنے کہا بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرتا اس وقت تک اس سے دوستی اور تجارت نہیں ہوسکتی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ وطن عزیز کی اسلامی اقدار کے خلاف عالمی سطح پر سازشوں کے جال بچھائے جار ہے ہیں ، بلیک فرائیڈے مسلمانوں کے دلوں سے جمعے کی اہمیت کو نکالنے کی ایک سازش ہے۔

کیونکہ اسلام میں جمعہ کے دن کو فضیلت حاصل ہے اور اس فضیلت والے دن کو بلیک فرائیڈے قرار دینا کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

مزیدخبریں