اساتذہ کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ

Nov 23, 2017

قلاہور (سٹاف رپورٹر) تائم سکیل، پے پروٹیکشن اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی جیسے مطالبات کے لئے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام کالج اساتذہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں لاہور کے کالجز سے سیکڑوں مردو خواتین پروفیسرز شریک تھے۔ انہوں نے بینرزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔

مظاہرین نے ایک گھنٹے تک ٹریفک بلاک کئے رکھی اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

a

مزیدخبریں