لاہور (پ ر) رفاہ عامہ کمیٹی جوبلی ٹاو¿ن چوہنگ کے رہنماو¿ں ملک خالد اعوان، سرفراز حسین اور فرمان علی نے جوبلی ٹاو¿ن میں آوارہ کتوں کی بھرمار پر انتظامیہ کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ بچوں بوڑھوں کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے۔ کتوں کے کاٹنے سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بچے سکول جاتے ڈرتے ہیں۔ نمازی فجر کی نماز میں نہیں پہنچ پاتے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلہ کی طرف فوری توجہ دی جائے اور آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے۔
جوبلی ٹاو¿ن میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ
Nov 23, 2017