راجہ ظفر الحق رپورٹ مسترد کرتے ہیں: اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے قائدین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی،حضرت میاں ولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی،حضرت خواجہ محمد حسن باروی،حضرت میاں محمد تنویر کوٹلوی،حضرت صاحبزادہ محمد داو¿د رضوی،حضرت پیر محمد شفیق کیلانی، پیر سید خرم ریاض شاہ، محمد امین اللہ سیالوی نے راجہ ظفر الحق رپورٹ کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہامصدقہ اطلات کے مطابق راجہ ظفر الحق کی پہلی رپورٹ میں زاہد حامد اور دیگر چندوزر اءکے نام موجود تھے مگر موجودہ رپورٹ بدنیتی پر مشتمل ہے۔حکومت کی ہٹ دھرمی اور نا اہل وزراءکے رویے سے پورے ملک میں اگ لگ جانے کا خطرہ ہے ۔ختم نبوت جیسے حساس مسئلہ پر وار کرنے والے مجرموں کو بے نقاب کروانا اور انہیں سزا دلوانا یہ پوری قوم کی آواز ہے۔

اب جو راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے اس سے چند باتیں تو واضح طور پر ثابت ہوتی ہے اس سے ثابت ہوگیاہے کہ ختم نبوت کی شقوں کا حذف اور الفاظ کی تبدیلی یہ نادانسةنہیں تھا بلکہ جان بوجھ کے تھا۔جنھوں نے ختم نبوت جیسے اجماعی مسئلہ کو چھیڑا ہے وہ مجرم ہیں۔خواہ ایک جماعت کے ہوں یا کئی جماعتوں کے وہ مجرم 16ہوں یا34ہوںوہ سب مجرم ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ وزیر قانون اور سپیکر اسمبلی کا کردار کلیدی ہے۔چنانچہ ان سب کی شرعی سزا عمر قید ہے۔

a

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...