چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے ڈبل ڈیکر بس کی سیر کا اہتمام

لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے لاہور ڈبل ڈیکر بس سروس پر لاہور کی سیر کا اہتمام کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور کے علاوہ ضلعی دفاتر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور کے 130کے قریب بچوں کو لاہور کی سیر کروائی گئی۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق بھی بچوں کے ہمراہ تھیں۔ تمام بچے بہت خوش اور پرجوش تھے اور اس موقع پر بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیااور لاہور کی سیر سے لطف اندوز ہوئے۔

بچوں کوگریٹر اقبال پارک کی سیر بھی کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...