ق لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی ممبران اسمبلی کی بغاوت روکنے کے لئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر 21 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ عدالت سے نااہل قرار پانے والے شخص کے حق میں ووٹ دینے والے ممبران اسمبلی صادق اور امین نہیں رہے۔12 ربیع الاول سے پہلے مطالبے پورے نہ ہوئے تو ملک بھر کے عاشقان رسول عید میلاد النبی پارلیمنٹ ہا¶س کے سامنے منائیں گے۔ حکومت ختم نبوت کے غداروں کو بچا کر عاشقان رسول کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے۔ زاہد حامد ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کا ذمہ دار نہیں تو اصل ماسٹر مائنڈ کا نام بتائے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام دھرنے والوں نہیں حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پریشان ہیں کیونکہ حکومت جائز مطالبہ نہ مان کر خود دھرنے کو طول دے رہی ہے۔