امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے خود کو سیلفی کا موجد قرار دے دیا

دنیا بھر کے لوگوں کوسیلفی کے بخار میں مبتلا کرنے والے کا پتا چل گیا،امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے دعوی کیا ہے کہ سب سے پہلے سیلفی انہوں نے لی تھی جس کے بعد یہ رجحان عام ہوگیا تاہم لوگوں نے امریکی ماڈل کا دعوی مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ان دنوں ایک نئی جنگ چھڑی ہوئی ہے،صارفین امریکی ماڈل کے اس دعوے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیلفی ان کی ایجاد ہے۔اپنی ٹوئٹ میں پیرس ہلٹن نے ساتھی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج سے 11 سال پہلے انہوں نے اور پیرس ہلٹن نے مل کر سیلفی کی ایجاد کی تھی۔اب ایسا لگتا ہے کہ امریکی ماڈل پیرس ہلٹن کو سیفلی کی ایجاد کا دعوی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے کیوں کہ ٹوئٹر پر ان کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔لوگ پیرس ہلٹن کو غلط ثابت کرنے کے لئے اپنی اپنی سلیفیز پوسٹ کررہے ہیں۔ ایک صارف نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ سیلفیاں پوسٹ کیں تو کسی نے مسٹر بین کو سیلفی کا موجد قرار دیا۔رطانوی خبر رساں ادارے نے تو پیرس ہلٹن کے پیغام کے جواب میں سلیفی کی تاریخ پر مکمل رپورٹ پیش کردی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سب سے پہلی سیلفی انیسویں صدی کے آغاز میں 30 سالہ امریکی شخص رابرٹ کورنیلیس نے فلاڈیلفیا میں اپنی دکان کے باہر لی تھی۔سیلفی کس نے ایجاد کی؟ اس حوالے سے دعووں کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی سیلفی کب لی گئی یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن