اجمل قصاب کے انڈین شہری نکلنے سے ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا: ادریس شاہ زنجانی

Nov 23, 2018

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کے بھارتی شہری ثابت ہونے سے بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار بھارت سب سے بڑا فراڈ نکلا۔ پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے ممبئی حملوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔ بھارت روز اول سے ہی جھوٹ بولتا آیا ہے۔

مزیدخبریں