بغداد(این این آئی)عراق نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ۔ ایف 16 لڑاکا طیاروں نے داعش کی ایک عمارت کو بمباری کرکے تباہ کردیا۔وہاں داعش کے جنگجو اسلحہ رکھ رہے تھے اور فضائی حملے میں دس جنگجو ہلاک ہوگئے ،دوسرے حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں 30 جنگجو موجود تھے۔ ایف 16 لڑاکا طیاروں نے داعش کے زیر استعمال دو عمارتوں پر بمباری کی ہے اور وہاں ایک اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔
عراقی طیاروں کی داعش ٹھکانوں پر بمباری ، اسلحہ ڈپو تباہ،40جنگجوہلاک
Nov 23, 2018