افغانستان میں آپریشن‘ جھڑپیں‘ 10 طالبان‘ 3 اہلکار ہلاک‘ متعدد زخمی

کابل (سنہوا) افغانستان کے صوبے باغدیس میں آپریشن اور جھڑپ کے دوران 10 طالبان اور 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سینکڑوں طالبان نے بازار لمان کی طرف جانے والے فوجی قافلے پر حملہ کر دیا۔ جھڑپ میں 13 عسکریت پسند اور 9 اہلکار زخمی ہو گئے۔ صوبائی پولیس چیف نقیب اللہ نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں 6 فوجی گاڑیاں جل گئیں۔ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ادھر خوگیانی میں 9 کمانڈروں سمیت 45 طالبان نے ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہونے کی اطلاع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...