واشنگٹن (نیٹ نیوز) صدر ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ میں ’’اوباما جج‘‘ موجود ہونے کا الزام لگا دیا۔ فیڈرل کورٹ کی جانب سے پناہ کی پابندی کالعدم قرار دینے پر صدر ٹرمپ نے فیصلہ دینے والے جج کو اوباما جج قرار دیدیا۔ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ میں اوباما ججز موجود ہیں جن کے فیصلے احمقانہ اور ملک کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے الزامات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس جان رابرٹس نے کہا کہ ہمارے پاس نہ اوباما جج ہیں‘ نہ کلنٹن اور نہ ہی ٹرمپ جج ہیں۔ امریکی عدلیہ آزاد ہے۔ ہمارے جج انصاف کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔