اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزارت قانون وانصاف نے عوام کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی کے حوالے سے’’ لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی ‘‘کا مسودہ قانون تیار کرلیا ہے ، بل و زیر اعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کے تحت ضرورت مند شہریوں کو حکومت کی جانب سے مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ قانونی معاونت کے لئے اتھارٹی ملک بھر کے مختلف شہروں میں وکلاء کے ٹیمیں بنائے گی۔ اتھارٹی کے دفاتر یونین کونسل کی سطح تک بنائے جائیں گے جن کا مقصد عدالتوں سے مقدمات کابوجھ کم کرنا ہے۔
وزارت قانون نے لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کا مسودہ قانون تیار کرلیا
Nov 23, 2018