اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان میں آسٹریا کے سفیر خالیکولاس نے کہا ہے کہ آسٹرین کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ، یہ کمپنیاں داسو اور مہمند ڈیم جیسے منصوبوں پر سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہیں ، وزیر توانائی عمرایوب نے آسٹرین سفیر کو پاکستان میں چھوٹے اور بڑے ہائیڈل توانائی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستانی حکومت آسٹرین کمپنیوں کو اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے گی۔ وزیر توانائی اور آسٹریا کے سفیر کے مابین توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
آسٹرین کمپنیوں کا داسو، مہمند ڈیم منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور
Nov 23, 2018