کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی جام کمال کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ہوا۔ بنک آف بلوچستان کے قیام کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیار کی منظوری دی گئی۔ ٹریول ایجنسیز رولز 2017 کو بھی منظور کر لیا گیا۔ محکمہ صحت میں گریڈ 17 سے 19 تک تبادلے کے اختیارات سیکرٹری کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ عوام کو موجودہ حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ ہم نے گزشتہ ادوار سے ہٹ کر کام کرنا اور ڈلیور کرنا ہے۔