لاہور(سٹاف رپورٹر) گجر پورہ کے علاقہ شمس آباد میں محفل میلاد کے دوران ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی، ملزم گرفتار۔ بتایا گیا کہ گجر پورہ کے علاقہ شمس آباد میں عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر محفل میلاد جاری تھی کہ چیئرمین امین کمیٹی اور شکایات سیل چودھری شہزاد نے اچانک ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ جس سے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جس نے ملزم چودھری شہزاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔