پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کیلئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے: ملیحہ لودھی

نیو یارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے آٹھویں گلوبل فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مہم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔پاکستان مختلف مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے اپنا کردار ادا کرے گا۔ مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف مہم نفرت کا باعث بن رہی ہے، دنیا کے کئی حصوں میں مذاہب کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...