لندن میں پاکستانی ڈیم کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی نکلے

Nov 23, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا مکروہ چہرہ برطانیہ میں بھی بے نقاب ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دورے کے دوران لندن میں ڈیم کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی نکلے جو پاکستانیوں کے روپ میں ڈیم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر بلوچ قومیت پرست بن کراحتجاج کیا تھا۔ پاکستان میں ڈیم بننے پر بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ بھارت ہر جگہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کرتا ہے تمام پاکستانی جذبے کے ساتھ ڈیم فنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، معاملہ سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔

مزیدخبریں