فاٹا کے غریب شہریوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری

Nov 23, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت فاٹا میں غریب شہریوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ وزارت ریاستیں و سرحدی امور کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا حکومت کا غریب شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی قدم ہے۔ سکیم کے تحت صحت سہولت کارڈ فاٹا کے غریب شہریوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

مزیدخبریں