کراچی(کرائم رپورٹر) عزیز بھٹی پولیس کا ڈالمیا اورشانتی نگر میں مڈنائٹ آپریشن بارہ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا آپریشن کے دوران تنہا خاتون نے پتھرائو کرکے پولیس کی دوڑیں لگوادیں پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جبکہ پولیس پرپتھرائو کرنے والی خاتون کے مطابق پولیس آئے روز چھاپے مارکر بے گناہ نوجوانوں کو پکڑتی اوربعد میں رشوت لے کر چھوڑتی ہے خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس کی ان ناجائز کارروائیوں کی نگرانی عزیز بھٹی تھانے کا اہلکار کرتا ہے اور ایک ہفتے قبل اسی کے ایما پر اس کے بیٹے کو گرفتارکرنے کے بعد پانچ ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ ا گیات تھا۔
ڈالمیا اورشانتی نگر میں مڈنائٹ آپریشن‘مشتعل خاتون کا پتھرائو
Nov 23, 2018