اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایم سی سی نے ڈرائی پورٹ اسلام آباد پر تعینات پرنسپل اپریزر کو تبدیل کرکے عبید الرحمان کو نیا پرنسپل اپریزر تعینات کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف کلیکٹر نارتھ کو کسی شہری نے ایک ویڈیو بھیجی جس میں دکھایا گیا تھا کہ دو درآمدی گاڑیاں جن کی ابھی ٹیکس اینڈ ڈیوٹیز مکمل ادا نہیں ہوئی ہیں سڑک پر زیر استعمال ہیں۔ چیف کلیکٹر نے اس کا نوٹس لیا۔ جس کی تحقیق کے بعد ذمہ داری پرنسپل اپریزر پر عائد کی گئی اور انہیں تبدیل کردیا گیا۔ ان کی جگہ عبید الرحمٰن کو نیا پرنسپل اپریزر ڈرائی پورٹ لگایا گیا ہے اور ان کو میرٹ کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثناء ایم سی سی اسلام آباد کے ایک اور حکم کے تحت ’’کانٹی جینٹ‘‘ سٹاف کے احسان یوسف کو ڈرائی پورٹ پر گریڈ 13کی آسامی پر تعینات کردیا گیا۔ ’’کانٹی جینٹ‘‘ کے تحت آنے والے عملہ کو مستقل آسامی پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔