لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے 46 سال پرانے فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے جسٹس علی اکبر قریشی کو بھجوا دی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی گھر گرانے کے درپے ہے، عدالت فریقین سے وضاحت طلب کرے۔
سپریم کورٹ کے 46 سالہ پرانے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت جسٹس اکبر قریشی کرینگے
Nov 23, 2018