قیصر امین پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا: وکلا ملزم، پلی بارگین کا تاثر غلط ہے: ترجمان نیب

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب کی زیر حراست قیصر امین بٹ پر وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ قیصر بٹ کے وکلاء عبیداللہ اور ہارون الرشید نے الزام لگایا ہے کہ قیصر امین بٹ کے وکلاء کو عدالتی احکامات کے باوجود موکل سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ڈی جی نیب لاہور عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں قیصر امین بٹ کے وکلا نے ملاقات کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی جج احتساب عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی نیب قانون کے مطابق ملاقات کا بندوبست کریں۔ وکلاء نے کہا کہ قیصر امین بٹ نے 19 نومبر کو پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں بیان دیا تھا۔ دریں اثناء ترجمان نیب نے کہا ہے کہ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پہلے جمع کرا چکے ہیں قیصر امین بٹ پر دبائو ڈالنے کا تاثر غلط ہے، پلی بارگین کی درخواست میں ملزم کے دستخط ہونا ضروری ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...