چمن، کوئٹہ، بنوں (عبدالخاق اچکزئی+ بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں مرکزی جامع مسجد میں دھماکہ سے خطیب سمیت 13افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق بدھ کے روز بابو محلہ میں واقع سرخ جامع مسجد میں نماز مغرب کے دوران دھما کے کے نتیجے میں عبدالخالق، نجیب اللہ،ولی خان،عمر شاہ ،حافظ مطیع اللہ،بصیر احمد ،نور علی ،لعل محمداور روزی خان وغیرہ زخمی ہوگئے ۔دو زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔ علاوہ ازیںجنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقہ انگور اڈا بازار میں دھماکہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔انگور اڈا میں واقع پراپرٹی دیگر کے دفتر میں صبح نو بجے کے قریب دھماکہ ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا فہد اللہ نے مذکورہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقوعہ والے علاقہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے دوسری جانب شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب علاقہ نورک میں نامعلوم سمت سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ فائر کیا گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
جنوبی وزیرستان: پراپرٹی ڈیلر کے آفس میں دھماکہ‘ 2 افراد جاں بحق‘ 10 زخمی
Nov 23, 2018