عمران اناڑی، چین میں سی پیک کی تعریف یہاں برائیاں کرتے ہیں: احسن اقبال

کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے، چین میں سی پیک کی تعریف اور پاکستان میں برائیاں کرتے ہیں، ہم ثابت کریں گے کہ اناڑی اناڑی ہوتا ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان ڈھادیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی پہنچنے کے بعد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ سی پیک میں کرپشن ہے وہاں جا کر آپ نے سی پیک کے قصیدے پڑھے، آپ نے کہا کہ سی پیک کے توانائی کے منصوبے فائدہ مند ہیں، کوئی وزیراعظم باہر جاکر اپنے ملک کی برائیاں نہیں کرتا۔ عمران خان نے دوسروں کو بتایا ہمارے ملک میں بہت کرپشن ہے ملک کی برائیاں کریں گے تو سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔ احسن اقبال نے کہا یہ ہم ہیں جس نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بنایا، اس سال ہم دیکھ رہے ہیں کیا ہوتا ہے۔ ہماری پانچ سال کی محنت پر پانی پھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ پی ٹی آئی حکومت ناتجربہ کار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...