اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا ایمان اور ہم کرپشن فری پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت اشتہاریوں، مفروروں اور بدعنوان عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانا اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں،قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا ایمان اور ہم کرپشن فری پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت اشتہاریوں، مفروروں اور بدعنوان عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانا اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کیلئے کوشاںہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پرمنطقی انجام تک پہنچایاجائے اورکم مالیت کے مقدمات کو متعلقہ انٹی کرپشن کے اداروں کو بھجوائے جائیں تا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر دس ماہ کے مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ مقررہ وقت کے اندر شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کومنطقی انجام تک نہ پہنچانے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیب کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔
میگا کرپشن مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے، چیئرمین نیب کی ہد ایت
Nov 23, 2018