اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 28نومبر تک ملتوی کر دی ہے ،جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کی اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ۔ریفرنس میں دو شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تیسرے شریک ملزم نیشنل بینک کے سابق صدرطبیعت کی ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے،ملزم سعید احمدکے وکیل کی طرف سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔