ملتان )پ ر ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور بینک آف خیبر نے پانچ سالہ مدت کے لئے مینجڈ سروسز کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل ملک بھر میں بینک آف خیبر کی 170 سے زائد برانچز میں بینک کے لیے فعال اور غیر فعال نیٹ ورک کے آپریشن کو منظم اور برقرار رکھنے کے علاوہ بینک کے موجودہ اور مستقبل کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل بینک کے مجموعی پوائنٹ ٹو پوائنٹ اور پوائنٹ ٹو ملٹی پوائنٹ رابطوں کے ساتھ ساتھ ڈیئول میڈیا کینیکٹیوٹی بھی مینج کرے گا۔ شراکت داری کے اس معاہدے پر عادل رشید، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور اظفر علی ، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر، بینک آف خیبر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ڈینئیل رٹز، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل ، بشارت قریشی، ای وی پی،ڈیجیٹل سروسز، پی ٹی سی ایل ، سلیمان اعوان ،جنرل منیجر، ڈیجیٹل سروسز نارتھ، پی ٹی سی ایل، شہباز جمیل، سی ای او اور ایم ڈی ، بینک آف خیبر، گل زیب جدون،ہیڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر، بینک آف خیبراور متعلقہ اداروں کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر، شہباز جمیل، سی ای او اور ایم ڈی ، بینک آف خیبر نے کہا: ’’یہ معاہد ہ اسٹریٹجک طویل المدتی منصوبوں سے ہم آہنگ ہے اور بینک کی آپریشنل کارکردگی میں بھی اضافہ کرے گا۔ بہتر نیٹ ورک مینجمنٹ کے سلسلے میںاخراجات کو کم کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے ہم نے پی ٹی سی ایل کے تعاون پر بھروسہ کیا ہے ۔