راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) سرپرستِ اعلیٰ سپریم شیعہ علما ء بورڈاور تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیامیں قدم رنجہ فرماکرجہالت وگمراہی کی تاریکیوں کوپردہ چاک کردیااورکائنات بقعہ نوربن گئی ، سیرت نبویؐ پرعمل پیراہوکردہشت گردی کے ناسورکوجڑسے ختم کرکے دنیاکوامن کاگہوارہ بنایاجاسکتا ہے ۔ اس امرکااظہارانہوں نے جشن عید میلادالنبی ؐ کی مناسبت سے عالمگیرہفتہ وحدت واخوت کے آغاز خصوصی پیغام کیاہے جوٹی این ایف جے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے جامع مسجدحنفیہ کے سامنے مرکزی جلوس میلادالنبی ؐ کے افتتاح کے موقع پر پیش کیا ۔اس موقع پر پیر نقیب الرحمن،پیر سرکار جی آف گلشن آباد اورشیخ طارق مسعوداور دیگر ہنمائوں نے مرکزی جلوس کا افتتاح کیا۔مرکزی کنوینرہفتہ وحد ت اخوت کمیٹی شوکت جعفری، علامہ محسن ہمدانی،آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، علامہ زاہد کاظمی، علامہ ظہیرعباس نقی ، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری، شہاب مہدی ،سیدبوعلی مہدی نے مرکزی جلوس میلاد النبیؐ کی افتتاحی تقریب میںٹی این ایف جے کی نمائندگی کی ۔ آقای موسوی نے اپنے پیغام میں عزاداری امام عالی مقامؑ اورمیلادمصطفی ؐکے جلوسوں کو شیعہ سنی اتحاد اورشوکت اسلام کے پرامن مظاہرے قراردیتے ہوئے اس عہدکااظہارکیا۔کہ نانااورنواسے کی یادگاروں کوجاری وساری رکھاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمات ِنبویؐ کی اساس عدل و انصاف پر ہے۔ لہذا دنیا سے معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے اور تمام کے حقوق برابری کی سطح پر ادا کر کے عالمی امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے ۔لیبک یا رسول اللہ میلاد اسٹیج بنی چوک، آواز خلق آرگنائزیشن، تنویر شیرازی میلاد اسٹیج سید پوری گیٹ میں ہزاروں عاشقان مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قمر حیدر زیدی نے کہا کہ عشق رسول ایسا جذبہ ہے جسے سے انسانیت کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے دلوںکو مسخر کیا جاسکتا ہے۔