نبی اکرمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے: عرفان کاٹھیا

وہاڑی (خبر نگار) نبی اکرم ؐ کی سیرت پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو کا میا ب بنا سکتے ہیں رسول اللہ سے محبت کا تقا ضا ہے کہ ہم اپنے کر دار کو ان کی تعلیمات کے مطابق بنائیں ہمیں عبادات کی ادائیگی پر بھی خصو صی تو جہ دینی ہے اور بطور مسلمان دنیا میں اپنے تشخص کو بہتر کر نا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار ضلع کونسل وہاڑی کے سبزہ زار میں منعقدہ سیرت النبی ؐ کا نفرس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد عاطف اکرام، چیئر مین ضلع کونسل پیر غلام محی الد ین چشتی ، ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری، علما ء کرام ،قاضی محمد وہاج قادری، سردار محمد امتیاز عالم، محمد امین قادری، مو لانا حبیب الرحمن ضیاء نے کیا ۔ اس مو قع پر وائس چیئر مین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید ، عرفان دولتانہ ،اے ڈی سی جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، سی او ضلع کونسل میاں محمد اظہر ، چیئر مین بلدیہ وہاڑی نادر علی بھٹی ، چیئر مینز یو نین کو نسل زاہد اقبال چوہدری ، محمد مطیب چشتی ،آفتاب گجر،راؤ شبیر بلو،سی ای اوا یجو کیشن شوکت علی شیروانی ، صد ر مر کزی میلاد کمیٹی چوہدری محمد ادریس، صدور انجمن تاجر ان ارشاد بھٹی ، طا ہر شر یف گجراور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...