وزیراعظم کوریاست مدینہ والا وعدہ پورا کرنا ہوگا، مولانا عبدالغفور حیدری

Nov 23, 2018

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جامع مسجد سیدنا محمد رسول اللہﷺ لیاقت کالونی چکری روڈ پر سالانہ سیرت محمد رسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا قاضی عبدالرشید ،مولانا سعید یوسف خان سمیت مولاناعبدالغفار توحیدی ،مولانا شبیر عثمانی ،مولانا شاہنواز فاروق ،مولانا خافظ ابو بکر ،پیر اقبال قریشی نے شرکت کی شکراء کا کہنا تھا کہ آمد مصطفیٰ ﷺ کائنات کے لئے رحمت ہے ،میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیرت النبیﷺ پر عمل کرنے کا عہد کیا جائے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حیدری نے کہا کہ ریاست مدینہ میں یوٹرن نہیں لیتے ،لہذاوزیراعظم کو اپنے ریاست مدینہ والے وعدہ پر عمل کرنا ہو گا ۔قاضی عبدالرشید نے کہا کہ سیرت النبیﷺ پر عمل کر کے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔مولانا عبدالغفار توحیدی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں احتساب اپنے گھر سے شروع ہوتا ہے ،وزیراعظم احتساب کا عمل اپنے گھر اور پارٹی سے شروع کریں ،انہوں نے کہا حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

مزیدخبریں