فواد چودھری کی روسی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے کیلئے کمشن بنانے کا فیصلہ

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں شرکت۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کے وزراء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ماسکو میں روسی ہم منصب میخائل کوتیوکوو سے ملاقات کی۔ پاکستان اور روس کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے پاک روس تعاون کمشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...