وزیر آباد: سنگدل افراد نے علاج کے بہانے نوجوان کا گردہ نکال لیا

Nov 23, 2019

وزیرآباد (نامہ نگار) محنت کش کو علاج کا جھانسہ دے کر سنگدل افراد نے گردہ نکال لیا۔ پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا، ملزمان تا حال گرفتار نہ کیے جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق پھالیہ کا رہائشی 20سالہ نوجوان دلاور نواحی موضع ڈھونیکی میں بہن گھر رہائش پذیر اور بھٹہ خشت پر مزدوری کے ساتھ ساتھ چنگ چی رکشہ چلاتا تھا ۔

مزیدخبریں